ق لیگ کے صدر اور حکومت کے اتحادی چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان اتحادیوں پراعتماد رکھیں اور فسادیوں سے دور رہیں۔
عمرہ ادائیگی کے لیے روانگی سے قبل لاہورایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تین مرتبہ مجھے خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت نصیب فرمائی، اپنی معافی کے علاوہ کبھی اپنے لیے دعا نہیں کی، اب بھی انشاء اللہ عوام کی خوشحالی کیلیے دعا کروں گا۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہناتھا کہ حکومت کے ساتھ اتحاد پر قائم ہیں اور ہیں گے ، فسادیوں نے ہر دور میں نفرت اورانتشار کی سیاست کی ، اپنی اپنی نہیں بلکہ پاکستان کی بولی بولیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اتحادیوں پراعتماد اور فسادیوں سے دور رہیں،عمران خان کے ساتھ اتحاد بغیر کسی لالچ کے کیا ہے۔