خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس تاحال دائر نہیں کیا گیا۔فائل فوٹو
خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس تاحال دائر نہیں کیا گیا۔فائل فوٹو

حکومتی صفوں میں موجود ڈاکو اورچور حکومت کو ڈبو دیں گے۔خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ لوگوں کو چور کہنا اور اپنی بغل میں چورلے کر بیٹھے رہنا،یہ کیا ہے؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی سے متعلق ارکان اسمبلی کی کمیٹی بنائی جائے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے حکومتی حلقوں کو تنقیدکا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چورکہنا اوراپنی بغل میں چور لے کر بیٹھے رہنا،یہ کیا ہے؟۔حکومتی صفوں میں موجود ڈاکو اورچورحکومت کو ڈبو دیں گے،ان ڈاکو اورچوروں کا پیٹ ہی نہیں بھرتا۔لوگوں کو چورکہنا اوراپنی بغل میں چور لے کر بیٹھے رہناملکی تاریخ میں قوم کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی۔

انہوں نے کہا عوام کے حقوق کا تحفظ ہمارا بنیادی حق ہے اور مہنگائی عوام کا بنیادی مسئلہ ہے،مہنگائی میں دھکیل کرارکان اسمبلی عوام کےساتھ بےوفائی کریں گے۔

لیگی رہنماخواجہ آصف نے تجویزدی کہ اسپیکر اسمبلی ایوان میں مہنگائی پر بحث کرائیں۔ خواجہ آصف نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی سے متعلق ارکان اسمبلی کی کمیٹی بنائی جائے جو ملک کو لوٹنے والوں کا تعین کرے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ 45فیصدشوگرملز پی ٹی آئی ارکان کی ہیں،کون چینی مہنگی کرکے اربوں روپے کما رہے ہیں؟۔خواجہ آصف نے کہاکہ زرداری اور نوازشریف کی شوگرملز بند ہیں۔

انہوں نے کہاوزیراعظم عمران خان نے کل چوروں اور ڈاکووَں کا ذکرکیا،کیا عمران خان کو اپوزیشن میں ہی چوراورڈاکو نظر آتے ہیں؟ملک میں لوگ آٹے کےلیے ترس رہے ہیںمہنگائی بڑھ گئی ہے حکومت اس پر کیا کررہی ہے۔

خواجہ آصف نے چین میں پھیلے کرونا وائرس اور وہاں پھنسے پاکستانیوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چین میں پاکستانی طلبہ کا خیال رکھا جارہاہے لیکن انہیں واپس لایاجائے،تمام ممالک نے چین سے اپنے شہریوں کو نکال لیا،پاکستانی طلبہ کو نکالنا حکومت کی ذمے داری ہے۔