بنیادی اشیا کی مناسب قیمتوں پر فراہمی ترجیح ہے۔فائل فوٹو
بنیادی اشیا کی مناسب قیمتوں پر فراہمی ترجیح ہے۔فائل فوٹو

مودی کوئی حماقت مت کرنا،ورنہ بہت پچھتائے گا۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم مودی کو خبردار کیا کہ وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں اور اگر انہوں نے پاکستان پر حملہ کیا تو یہ ان کی آخری غلطی ہوگی”نریندر مودی جو تم نے بیان دیا تھاکہ 11دنوں میں پاکستان کو فتح کر لوں گا ، لگتا ہے کہ آپ نے دنیا کی تاریخ پڑھی نہیں ، لگتا ہے کہ مودی آپ کی ڈگری جعلی ہے، جو یہ تکبر بھرا بیان دیا ہے ، میں ذراآپ کو تاریخ میں پیچھے لے جاتاہوں ، کسی سے کو کہو آپ کو دنیا کی تاریخ بتائے ۔

وزیراعظم عمران خان نے میر پور میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج میر پور ایک خاص وجہ سے آیاہوں ، مقبوضہ کشمیرمیں تقریبا اسی لاکھ ہماری بہنیں ، بچے ، بزرگ اور نوجوان پانچ اگست کے بعد مشکل ترین امتحان سے گزر رہے ہیں، آج اس میر پور کے جلسے کا مقصد ان کو ایک پیغام دینا ہے کہ صرف آزاد کشمیر کے لوگ نہیں بلکہ سارا پاکستان مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ اللہ قرآن میں کہتا ہے کہ ”ہر مشکل کے بعد میں آسانی دیتا ہوں“ مقبوضہ کشمیر کے عظیم انسانوں کیلیے پیغام دیتا ہوں کہ آپ کیلیے بڑا اچھا وقت آنے والا ہے، نریندر مودی نے جو چھ مہینے پہلے حماقت کی اس کے بعد انشاءاللہ کشمیرآزاد ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پانچ اگست سے پہلے دنیا کشمیر کو بھول چکی تھی ، کوئی کشمیر کا نام نہیں لیتا تھا ، پاکستان کے سربراہ بھی کشمیر کا دنیا میں نام نہیں لیتے تھے ، ہندوستا ن ہمیشہ کہتا تھا کہ کشمیر پاکستان اور ہندوستا ن کا آپس کا مسئلہ ہے، باہر سے کوئی بھی ملک اگر کشمیر کی بات کرتا تھا تو بھارت کہتا تھا کہ یہ ہمارا اندرونی مسئلہ تھا ، پاکستان جب بات کرتا تھا تو ہندوستان ہمیں کہتا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی بات نہ کرو آزاد کشمیر کی بات کرو ۔

ان کا کہناتھا کہ یہ تکبرتھا، کوئی بات سننے کیلیے تیار نہیں تھا ، پاکستان کے جو اسلامی ممالک میں دوست تھے وہ بھی کشمیر کی بات نہیں کرتے تھے۔

وزیراعظم نے کاہکہ مود ی نے پانچ اگست کا اقدام تکبر میں اٹھایا کیونکہ وہ الیکشن بھاری اکثیرت سے جیتا تھا ۔ عمران خان نے کہا جب بھارت نے بالا کوٹ میں ہمارے درختوں کو نقصان پہنچایا ، جب ہمارے درختوں کو نقصان پہنچتا ہے تو مجھے خاص تکلیف ہوتی ہے ، مودی نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں ساڑھے تین سو دہشتگرد ماردیے ہیں،پھرکہتا کہ پاکستان کے دو جہاز بھی گرا دیے  ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ ہم نے بڑی بڑی مونچھوں والا پائلٹ انہیں واپس کر دیالیکن نریندر مودی نے اپنی ساری الیکشن مہم میں پاکستان کو برا بھلا کہا کہ میں نے سبق سکھایا اور پاکستان نے ڈر کر پائلٹ واپس کر دیا ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ مودی نے ساری الیکشن مہم میں اپنی انتہا پسند آر ایس ایس کے ووٹ بینک کو نفرتوں پر کھڑا کیا ، جب بھی کوئی لیڈر اپنی مہم نفرت پرکرتا ہے، کسی مہم میں انسانوں کے خلاف نفرت پر ووٹ لیتے ہیںتو سن لیں ، اس سے ہمیشہ تباہی ہوتی ہے ، الیکشن جیت جاتے ہیں لیکن بعد میں تباہی ہوتی ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب وہ الیکشن جیت گیا تو اس نے سوچا کہ میں اب وہ کشمیر میں وہ کروں جو آر ایس ایس کا نظریہ تھا ، اس نے اپنی طرف سے کشمیر کا مسئلہ ختم کیا لیکن آج کشمیر جس طرح بین الاقوامی سطح پر آیاہے پہلے کبھی نہیں آیا ، پچا س سالوں میں کسی نے کبھی باہر کشمیر کی بات نہیں کی تھی ، چھ مہینے میں تین مرتبہ کشمیر سلامتی کونسل کے اجلاس میں زیر بحث آیا ہے ، یہ 1965 کے بعد پہلی دفعہ ہواہے ۔

عمران خان کا کہناتھا کہ میرے کشمیر کے لوگو ہماری سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ، اللہ آپ کو صبر دے ، میں نے وعدہ کیا تھا کہ آپ کا سفیر بنوں گا ، آج میں وزیراعظم کی طرح نہیں بلکہ کشمیر کاسفیر بن کر کھڑا ہوں ، میں نے پانچ اگست کے بعد جس بھی دنیا کے لیڈر سے بات کی سب سے زیادہ ان کو کشمیر سے آگاہ کیا کہ وہاں کیا ظلم ہو رہاہے ۔

وزیراعظم کا کہناتھا کہ تین دفعہ امریکی صدر سے بات کی ، برطانیہ کے وزیراعظم سے نیویارک میں میٹنگ کی اور بات کرکے سمجھایا ، جرمنی کی چانسلر انجیلا سے دو مرتبہ بات کی اور سمجھایا کہ کشمیر میں کیا ہورہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ فرانس کے صدر میکرون سے آدھا گھنٹا بات کی ، کینیڈا کے جسٹن ٹریڈو کو میں نے پوری تفصیل سے کشمیرکے حالات کے بارے میں سمجھایا ، اس کا مطلب یہ ہے کہ آج دنیا کشمیر کے لوگوں کے حالات جان گئی ہے اور آج یہی وجہ ہے کشمیریوں کا خون بہانے کا آر ایس ایس کا پلان کامیاب نہیں ہو سکا ،دنیا آج مطالبہ کر رہی ہے کہ کشمیرمیں سے کرفیو اٹھاﺅ ، جیلوں سے لوگوں کو نکالو ، انٹر نیٹ ، ذرائع ابلاغ کو بحال کرو۔

ان کا کہناتھا کہ مجھے آگے کشمیرکا بڑا اچھا وقت نظرآ رہاہے ، یہ زیادہ دیر تک اب کرفیو نہیں لگا سکے گا ، جس دن کرفیو اٹھے گا ،انسانوں کا سمندر نکلے گا اورایک ہی آواز آئے گی،آزادی ، آزادی ، انشاءاللہ جب آزادی کی آواز آئے گی تو نریندر مودی کے پاس کوئی پتا کھیلنے کیلیے نہیں رہ جائے گا۔

عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”نریندر مودی جو تم نے بیان دیا تھاکہ 11دنوں میں پاکستان کو فتح کرلوں گا ، نریندر مودی لگتا ہے کہ آپ نے دنیا کی تاریخ پڑھی نہیں ، لگتا ہے کہ آپ کی ڈگری جعلی ہے ، جو یہ تکبر بھرا بیان دیا ہے ، میں ذراآپ کو تاریخ میں پیچھے لے جاتاہوں ، کسی سے کو کہو آپ کو دنیا کی تاریخ بتائے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ  دنیا کی سب سے طاقت ہٹلراور نیپولین کی فوج نے روس پر حملہ کردیا اوران کے سربراہوں نے بھی تکبر میں کہا کہ چند حملوں کی گیم ہے ہم روس کی سردی سے پہلے ہی فتح کرکے واپس آ جائیں گے ،لیکن دونوں فوجیں روس کی سردی میں تباہ ہو گئیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ افغانستان میں دنیا کی طاقتور ترین فوج 19 سال سے پھنسی ہے ، انہوں نے بھی یہی کہا تھا کہ چند ہفتوں کی گیم ہے، وہاں بھی ان کے جرنیلوں نے کہا کہ چند ہفتوں میں فتح کرلیں گے ۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت کے کمانڈر انچیف نے کہا تھا کہ مجھے اگر ہندوستان کی پارلیمنٹ حکم کرے گی تو میں کشمیرکو فتح کر لوں گا،میں آپ دونوں کو پیغام دیتاہوں کہ ”یہ غلطی جس دن آپ نے کی ، یہ یاد رکھنا کہ یہاں 20 کروڑجو پاکستانی ، یہ بچہ بچہ آخری سانس تک لڑنے والا ہے ،ہم تمہارا مقابلہ کریں گے اورکرکے دکھائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کی فوج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتی ، بڑی بڑی فوجیں اس طرح کی دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں جیت سکیں جو ہماری فوج نے جیتی ہے، یہ فوج منجھی ہوئی فوج ہے ، یہاں لوگ اللہ پرایمان رکھنے والے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ”اگر آپ نے اس غلط فہمی میں یہ سمجھا کہ پاکستان پرکوئی ایکشن لے کراپنے ہندو بیس کو اوپرلے کرآﺅں گا تو مودی اس غلط فہمی میں نہ رہنا یہ آپ کی آخری غلطی ہو گی ۔