جمشید دستی کے دو گن مین اور پانچ ساتھی بھی اس مقدمہ میں نامزد ہیں۔فائل فوٹو
جمشید دستی کے دو گن مین اور پانچ ساتھی بھی اس مقدمہ میں نامزد ہیں۔فائل فوٹو

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی گرفتار

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو گرفتارکرلیاگیا۔

جمشید دستی کو آئل ٹینکر سے تیل چوری کرنے اورعملے کواغوا کرنے کے الزام میں گرفتارکیاگیاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی جمشیددستی کو آئل ٹینکر سے تیل چوری کرنے کے کیس میں مظفر گڑھ پولیس نے ملتان سے گرفتارکرلیا۔

جمشید دستی ضلع مظفرگڑھ سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔اس سے قبل وہ سرکاری پانی چوری کرنے کے کیس میں بھی جیل جاچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جمشید دستی ایک کیس میں پیشی کیلئے عدالت میں آئے تھے جہاں سے گھر واپسی پر انہیں مظفرگڑھ پولیس نے گرفتارکرکے ملتان کے کینٹ تھانہ منتقل کردیاہے۔جمشید دستی کے دو گن مین اور پانچ ساتھی بھی اس مقدمہ میں نامزد ہیں۔