بھارتی جاسوس کی تیسری قونصلر رسائی پر بھارت کا تاحال جواب نہیں آیا،فائل فوٹو
بھارتی جاسوس کی تیسری قونصلر رسائی پر بھارت کا تاحال جواب نہیں آیا،فائل فوٹو

کابل میں یوم یکجہتی کشمیرپروگرام نہیں کرنے دیا گیا۔پاکستان

پاکستان نے کہا ہے مسئلہ کشمیرایونٹ نہیں ایک جدوجہد ہے جو بھارتی بربریت اور مظالم کے خاتمے تک برقرار رہے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور یوم یکجہتی کشمیر پردنیا بھر سے اچھا ردعمل آیا ہے۔

انہوں نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے کو یوم یکجہتی کشمیرکی تقریب سے روکنے کی تصدیق بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت جاری ہے اورکشمیری آج بھی آزاد فضا میں سانس لینے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

عائشہ فاروقی نے کہاکہ کشمیریوں کی سفارتی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ دفترخارجہ اس سلسلے میں سنجیدہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاک ترک تعلقات پر بات کرتے ہوئے عائشہ فاروقی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دہری شہریت کے معاملے پربات چیت جاری ہے ترک صدر جلد پاکستان آئیں گے اوراس دورے سے باہمی روابط بڑھیں گے۔

ان کا کہناتھا کہ چین میں کورونا وائرس سے متاثر پاکستانیوں کے حوالے سے دفترخارجہ نے بتایا کہ چار افراد جن میں وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ان کی جان خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ رابطے میں ہے اور وہاں پاکستانیوں کا خیال رکھا جا رہا ہے۔