کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رہنے کے لیے ایس اوپیز پرعمل کیا جائے اورویکسین کروائی جائے۔فائل فوٹو
کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رہنے کے لیے ایس اوپیز پرعمل کیا جائے اورویکسین کروائی جائے۔فائل فوٹو

اتحادیوں کو منانے کیلیے حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں نے سر جوڑ لیے

اتحادیوں کو کیسے منایا جائے؟حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں نے سر جوڑ لیے،وفاقی وزیراسد عمرنے کہاکہ مذاکراتی کمیٹیوں نے پہلی ملاقات میں اتحادی جماعتوں سے مذاکرات کی حکمت عملی پر بات چیت کی ہے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں اتحادی جماعتوں سے رابطوں کے لائحہ عمل پرغورکیا گیا۔

اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ یہ حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں کے ارکان کی پہلی باضابطہ ملاقات تھی جس میں اتحادی جماعتوں سے مذاکرات کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔

ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا سابقہ  مذاکراتی کمیٹی کی بحالی سے متعلق کوئی فیصلہ ہوا؟ اس سوال پراسد عمر نے کہا کہ صرف ایک اتحادی جماعت نے گزشتہ کمیٹی بحالی کی بات کی، کسی اتحادی جماعت نے نئی کمیٹیوں پراعتراض نہیں کیا،اتحادی جماعتیں چاہتی ہیں کہ پہلے سے طے معاملات کو تبدیل نہ کیا جائے۔