قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔
قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔
رارداد کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ آج اس قرارداد کو پیش کرنے میں اللہ تعالیٰ نے مدد کی ہے،اللہ تعالیٰ چاہتا کہ ہے کہ ہم اس ملک کو قرآن اور سنت کے مطابق چلائیں۔
علی محمد خان نے کہا کہ زینب الرٹ بل پیش ہوا تو قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے سزائے موت کی مخالفت کی، اس کمیٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ہیں ۔
ان کا کہناتھاکہ حکومت اب بھی بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت کا قانون بنانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھی بچوں سے زیادتی کے مجرموں کی سزائے موت چاہتے ہیں۔
قرارداد کی مخالفت پیپلز پارٹی کی جانب سے سامنے آئی۔اس حوالے سے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کر چکا ہے ۔ دنیا اس فیصلے کو قبول نہیں کرے گی۔