وفاقی وزیر فوادچوہدری اورشیریں مزاری نے وزیرمملکت علی محمد خان ی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد کی شدید مذمت کی ہے جس میں بچوں سے زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی کی تجویز دی گئی تھی۔
علی محمد خان نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بھی بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت دینے کے حق میں ہیں۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپردیے گئے بیان میں کہا کہ ’سرعام پھانسی سے متعلق پیش کی گئی قرارداد کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔
ان کا کہناتھاکہ اس طرح کے قوانین تشدد پسند کرنے والے معاشروں میں بنتے ہیں، معاشرے کو متوازن رہنا چاہیے،بربریت سے آپ جرائم کے خلاف نہیں لڑ سکتے۔یہ انتہاپسندانہ سوچ کی عکاسی ہے۔
وفاقی وزیربرائے انسانیت شیریں مزاری کا متعلق کہنا ہے کہ آج قومی اسمبلی میں سرعام پھانسی سے متعلق پاس ہونے والی قرار داد پارٹی کی حدود سے باہر تھی،
ان کا کہناتھا کہ اس قرارداد کوحکومتی سرپرستی حاصل نہیں تھی بلکہ یہ ایک انفرادی عمل تھا، ہم میں سے بہت سے افراد نے اس کی مخالفت کی ہے تاہم میں میٹنگ میں ہونے کی وجہ سے قومی اسمبلی نہیں جا سکی تھی۔
واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظورکرلی گئی ہے۔قومی اسمبلی میں وزیر مملکت علی محمد خان کی جانب سے بچوں سے زیادتی کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیاگیاکہ بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دی جائے۔