وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی ملاقات ہوگئی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس سے قبل خبریں زیرگردش تھیں کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان اختلافات ہو گئے ہیں اوراس کی ممکنہ وجہ آٹے اور چینی کے بحران اوران کی قیمتوں میں اضافہ بنی ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے جہانگیر ترین سے ناراض تھے تاہم اب اس ملاقات کے بعد ناراضگی سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں ۔