عافیہ صدیقی کی صحت ٹھیک ہے، حکومت اس معاملے میں بے خبر نہیں۔فائل فوٹو
عافیہ صدیقی کی صحت ٹھیک ہے، حکومت اس معاملے میں بے خبر نہیں۔فائل فوٹو

اسلامی سزائوں کو بربریت کہنے والے خود ظالم ہیں۔علی محمد خان

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے قبائلی نظام کو برا کہنے پراپنی ہی پارٹی رکن اور وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو سخت جواب دیدیا۔

فواد چوہدری کی مذکورہ ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ اللہ الحق ہے اور اس کا حکم الحق ہے، اسلامی سزائوں کو ظلم و بربریت کہنے والے خود ظالم ہیں۔دوسرا قبائلی معاشرہ دنیا کا سب سے مہذب معاشرہ ہے جہاں عورت کی عزت، بڑوں کا ادب اور پختون ولی ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے ملزمان کو سرِعام پھانسی کی قرارداد کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے قوانین تشدد پسندانہ معاشروں میں بنتے ہیں اوریہ انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے، بربریت سے آپ جرائم کے خلاف نہیں لڑسکتے ہیں۔

فواد چوہدری کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ دنیا کی تاریخ میں یہ سب ہو چکا ہے، اس طرح کی سزائیں قبائلی معاشروں میں ہوتی ہیں جہاں انسان اور جانورایک برابر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مہذب معاشرے مجرموں کو سزا سے پہلے جرم روکنے کی تدبیرکرتے ہیں، اس طرح کی سزائوں سے معاشرے بے حس ہو جاتے ہیں اورسزا اپنا اثرکھو دیتی ہے۔

واضع رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی قرارداد متفقہ طورپرمنظورکی گئی جسے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے پیش کیا تھا۔