گورنرسندھ عمران اسماعیل ایک اور اختیار سے محروم ہو گئے،سندھ میں محتسب اعلیٰ کی تقرری کا اختیار وزیراعلیٰ کو دےدیاگیا،اسپیکر سندھ اسمبلی نے ترمیمی بل کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق محتسب اعلیٰ کے تقررکا اختیار وزیراعلیٰ کے سپرد کردیاگیا، اسپیکرسندھ اسمبلی نے ترمیمی بل کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ گورنر سندھ نے ترمیمی بل پر10دن گزرنے کے باوجود جواب نہیں دیا،گورنر سندھ کے جواب نہ دینے پربل کو منظور سمجھا جائے،ترمیمی ایکٹ کو فوری جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے گئے۔