صحافی سلیم صافی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو چینی بھائیوں کی مدد کیلیے چین بھیجا جائے۔
کرونا وائرس کے حوالے سے کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں سلیم صافی نے لکھا کہ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے والا عظیم دوست ہے۔
ویسے تو ڈاکٹرعارف علوی صاحب بھی فارغ بیٹھے ہیں لیکن کیا عمران خان صاحب اتنا بھی نہیں کرسکتے کہ کم ازکم ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو چینی بھائیوں کی مدد کے لیے بھیج دیں۔ چینی بھی خوش ہوں گے اور پاکستانی بھی۔‘
خیال رہے کہ چین میں پھیلے کرونا وائرس کی وجہ سے اب تک 811 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 37 ہزار198 لوگوں میں اس کی تصدیق ہوچکی ہے، صوبہ ہوبائے کے دارالحکومت ووہان کو کرونا وائرس کی وجہ سے بند کیا جاچکا ہے جبکہ تمام ممالک اپنے شہریوں کو وہاں سے نکال رہے ہیں، ایسے میں ایک پاکستانی ڈاکٹر رضاکارانہ طور پر ووہان پہنچا اور مریضوں کی خدمت میں لگ گیا۔