یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو
یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

احسن اقبال اورشاہد خاقان عباسی کی ضمانت کیس۔نیب نے مہلت مانگ لی

اسلام آبادہائیکورٹ میں احسن اقبال اورشاہد خاقان عباسی کی ضمانت کیلیے درخواستوں پرنیب کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جاسکا،نیب نے جواب جمع کرانے کیلیے وقت مانگ لیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں لیگی رہنما احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کیلیے درخواستوں پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویزنے سماعت کی۔

نیب کی جانب سے عدالت میں تحریری جواب جمع نہیں کرایا جا سکا،نیب نے جواب جمع کرانے کیلیے وقت مانگ لیا،عدالت نے سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔