جرمن خاتون کو اگلی دستیاب فلائٹ سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔فائل فوٹو
جرمن خاتون کو اگلی دستیاب فلائٹ سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔فائل فوٹو

 جرمن حسینہ بغیر ویزہ کے پاکستان پہنچ گئی

جرمن حسینہ بغیر ویزہ کے پاکستان پہنچ گئی۔

بتایا گیا ہے کہ جرمن خاتون جینفیر واٹ پاکستانی ویزے کے بغیر ہی قطرائیرلائن کی پروازکے ذریعے دوحہ سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئیں۔

امیگریشن کے دوران معلوم ہوا کہ جرمن خاتون کے پاس پاکستان کا ویزہ موجود نہیں اورانہوں نے بغیر ویزہ سفر کیا۔جس کے بعد ایف آئی اے حکام نے جرمن خاتون کو انٹری دینے سے انکارکردیا۔اور خاتون کو متعقلہ ائیرلائن کے حوالے کر دیاتاکہ خاتون کو اُسی فلائٹ سے واپس بھجوایا جا سکے جہاں سے وہ آئیں تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمن خاتون کو اگلی دستیاب فلائٹ سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔جینیفرقطرائیرلائن کی پروازکیوآر632 پر دوحہ سے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچی تھی۔

27 جنوری2020ء کو بھی اسلام آباد ایئرپورٹ پرایف آئی اے نے جعلی سفری دستاویزات پر جرمنی سے آنے والا غیر ملکی شہری ڈی پورٹ کردیا تھا۔

بتایا گیا کہ عبداللہ جان پرواز ٹی کے 710 پر جرمنی سے براستہ ترکی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا،دوران امیگریشن مسافر کا افغان پاسپورٹ جعلی نکلا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے مسافر کو ڈی پورٹ اور ایئرلائین کو 5لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا۔