جسٹس مقبول باقر نے فیصلے کے آخر میں حبیب جالب کے شعر کا حوالہ بھی دیا۔فائل فوٹو
جسٹس مقبول باقر نے فیصلے کے آخر میں حبیب جالب کے شعر کا حوالہ بھی دیا۔فائل فوٹو

خواجہ برادران کیخلاف وعدہ معاف گواہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے قیصر امین بٹ کے ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 24 فروری کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس پر خواجہ سلمان رفیق کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے دوران سماعت جیل حکام سے پوچھا کہ خواجہ سعد رفیق کدھر ہے جس پر جیل حکام نے بتایا کہ سعد رفیق اسلام آباد قومی اسمبلی کے سیشن میں مصروف ہیں۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ قیصر امین بٹ کہاں ہیں ان کا بیان آج قلمبند کرنا ہے جس پر نیب پراسیکیوٹر آصف ممتاز نے جواب دیا وہ بیمار ہیں ان کی میڈیکل رپورٹس موجود ہیں۔

عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے قیصر امین بٹ کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیے اور آئندہ سماعت پرگرفتارکرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 فروری تک توسیع کردی۔

عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا مشہود نے کہا کہ حکومت کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں ملکر تحریک شروع کرنے جا رہی ہیں، حکومت کو عوامی مسائل کا علم نہیں بس وہ اپنی حکومت کو بجانا چاہتے ہیں۔