عمر فاروق کو اس کے دوست نے قتل کرکے لاش بذریعہ ٹرک کابل روانہ کی تھی۔فائل فوٹو
عمر فاروق کو اس کے دوست نے قتل کرکے لاش بذریعہ ٹرک کابل روانہ کی تھی۔فائل فوٹو

ووہان میں پھنسے بیٹےکے آنے کی آس میں والد چل بسا

ووہان میں پھنسے پی ایچ ڈی کے طالب علم حسان نے پاکستان میں اپنے والد سے آخری بار جمعرات کو گفتگو کی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے سے گزارش کی کہ وہ گھر واپس آجائے اوراگلے ہی روز حسان کے والد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

مقامی اخبارکے مطابق حسان ان ایک ہزار سے زائد طالب علموں میں شامل ہیں جو ہوبئی صوبے میں پھنسے ہوئے ہیں اورانہیں حکومت کی جانب سے کہاگیا ہے کہ انہیں ابھی پاکستان نہیں لایا جا سکتا۔

والد کے انتقال کے بعد ان کے جنازے میں بھی شرکت نہ مل سکنے کے باعث حسان شدیدغم و غصے میں ہے، حسان کاکہنا ہے کہ اس وقت انکے اہلخانہ کو ان کی ضروت ہے ، حسان کی والدہ کو حسان کی ضرورت ہے۔

حسان کی اس غم و غصے کی صورتحال کا ہوبئی میں موجود دیگر پاکستانی طالب علم بھی اظہار کررہے ہیں۔دوسری جانب جب غیر ملکی خبررساںادارے نے وزارت خارجہ کے ترجمان سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیاتو کوئی جواب نہیں ملا۔