وزیراعظم نے اجلاس شروع ہوتے ہی خالد مقبول صدیقی کے بارے میں پوچھا۔فائل فوٹو
وزیراعظم نے اجلاس شروع ہوتے ہی خالد مقبول صدیقی کے بارے میں پوچھا۔فائل فوٹو

طارق بشیر چیمہ اور خالد مقبول صدیقی کابینہ اجلاس سے پھرغائب

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دو اتحادی وزیر پھرغیرحاضر رہے جس کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ابھی تک اپنے اتحادیوں کو منانے میں ناکام رہی جس کے باعث اہم حکومتی اتحادی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جاری ہے جس میں پی ٹی آئی کے وزرا تو موجود ہیں لیکن اتحادی جماعتوں ایم کیو ایم اور ق لیگ کے وزرا اجلاس سے غائب ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے طارق بشیر چیمہ اور خالد مقبول صدیقی غیر حاضر ہیں۔

وزیراعظم نے اجلاس شروع ہوتے ہی خالد مقبول صدیقی کے بارے میں پوچھا جس پرانہیں بتایا گیا کہ وہ ابھی تک کراچی میں ہیں۔ وزیراعظم کو مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی غیر حاضری کے بارے میں بھی آگاہ کردیا گیا۔