ہمسایہ ملک چین اور بھارت کی مثال سامنے، چین نے 30سال میں لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالا، عمران خان، کامیاب پاکستان پروگرام کے اجلاس سے خطاب
ہمسایہ ملک چین اور بھارت کی مثال سامنے، چین نے 30سال میں لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالا، عمران خان، کامیاب پاکستان پروگرام کے اجلاس سے خطاب

وزیراعظم کاذخیرہ اندوزی کیخلاف ایمرجنسی نافذ کرنے کااعلان

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی صورتحال ، مہنگائی اورذخیرہ اندوزی سمیت مختلف معاملات زیر بحث آئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس دوران وزیراعظم نے ذخیراندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف جامع ایکشن پلان بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم کا ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ایمرجنسی نافذ کرنے کااعلان کردیا۔

گزشتہ روز عمران خان نے کہا تھا کہ ملک میں مافیا حکومت اور عوام کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی بھر پور کوشش کررہا ہے، لیکن ہم اسے ناکام بنا دیں گے۔

واضح رہے وزیراعظم اور وزرا کی جانب سے کئی بار یہ بات سننے کو ملی ہے کہ ملک میں آٹے اور چینی کا مصنوعی بحران پیداکیاگیا۔