مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے عمران خان کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلانے کے بیان کی مذمت کردی ۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نیازی کو یہ بیان دینے سے پہلے آئینے میں اپنا چہرہ دیکھنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ ترک صدر کے دورے کے دوران بیان افسوسناک ہے ،حادثاتی لیڈروں کا یہ ہی المیہ ہے کہ وہ تاریخ سے نا بلد ہیں ۔
واضح رہے کہ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیراعظم نے مو لانا فضل الرحمن کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی تجویزدی ہے۔عمران خان کے مطابق فضل الرحمن نے خود کہا کہ وہ کسی ایجنڈے کے تحت حکومت گرانے آئے تھے اورانہیں جمہوری حکومت گرانے کا کہا گیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ جمہوری حکومت کیخلاف سازش پرآرٹیکل 6لگنا چاہیے۔ معلوم ہونا چاہئے کہ فضل الرحمن کو کس نے یقین دہانی کرائی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے میں فضل الرحمن کے خلاف کارروائی کاآغاز کردیا جائے گا۔