پاک فوج نے بھارتی فورسزکو منہ توڑ جواب دیا۔فائل فوٹو
پاک فوج نے بھارتی فورسزکو منہ توڑ جواب دیا۔فائل فوٹو

کنٹرول لائن پراشتعال انگیزی۔سینئربھارتی سفارتکاردفتر خارجہ طلب

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکارکو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ روز کنٹرول لائن کے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹروں میں جان بوجھ کرآبادی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، بھارتی فائرنگ سے 13 سال کی عابدہ جمال زخمی ہوئی، بھارتی اشتعال انگیزی پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے سیز فائر معاہد ہ کی خلاف وزری پر سخت احتجاج کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج کی جانب سے جان بوجھ کر آبادیوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت یو این فوجی مبصر گروپ کو اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرنے دے۔

قبل ازیں بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 13 سال کی بچی زخمی ہو گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے نیزا پیراور رکھ چکری سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی گولہ گرنے سے زخمی بچی کو قریبی مرکز صحت منتقل کر دیا گیا ہے۔