نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر بیٹے سے ملنے لندن چلی گئیں، بیگم شمیم اختر چند روز لندن میں قیام کے بعد واپسی پرعمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گی۔
پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ آپی جی سے عرض کی تھی وہ اپنی صحت اورعمر کی بنا پرسفرنہ کریں، بیمار ماں دل کے ہاتھوں مجبور ہے،نواز شریف کی والدہ نے بیٹے کے علاج کے موقع پر موجود ہونے کی خواہش ظاہرکی، ضعیف اور بیمار ہونے کے باوجود اپنے بیٹے سے ملنے گئی ہیں۔
ادھر ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دل کو خون کی روانی تسلسل سے نہیں ہو رہی۔ طبی ماہرین کے مطابق انجیو گرافی کے بعد بر وقت علاج کا فیصلہ نہ کیا گیا تو ان کی جان کو خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔
نواز شریف کو گذشتہ سال پاکستان میں بھی میڈیکل بورڈ کی جانب سے مشورہ دیا گیا تھا تاہم نواز شریف اوران کے اہل خانہ نے پاکستان میں انجیو گرافی کرانے سے انکارکردیا تھا۔