وزیراعظم کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔
ان کی عمر70 برس تھی، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیم الحق کینسرکے موذی مرض میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے علیل تھے، طبیعت بہتر ہونے پر وہ اسلام آباد سے کراچی منتقل ہوئے اورآغا خان اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ ان کی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں اور لوگوں کی بڑی تعداد آرہی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی نماز جنازہ آج کراچی میں ڈیفنس خیابان اتحاد کی مسجد عائشہ میں بعد نمازعصرادا کی جائے گی۔گھرپرتعزیت کے لیے پارٹی رہنماؤں اورلوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
My dear friend @naeemul_haque has passed away
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
A great Pakistani & founder of PTI. Was a pleasure to have known him as a close friend for last 40 years. May his soul rest in peace & may Allah give strength to his family to bear this loss.— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) February 15, 2020
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی نعیم الحق کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔