اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کہتے ہیں کہ پاکستان افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے،پاکستان اورایران مہاجرین کوپناہ دینے والے دنیاکے بڑے ممالک ہیں۔ پاکستان کی فراخ دلی دہائیوں پرمحیط ہے۔پاکستان کے ساتھ عالمی تعاون بہت کم ہے۔ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کا ساتھ دے۔
افغان مہاجرین کے حوالے سے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتیریس نے کہا کہ پاکستان کی خدمات کے اعتراف میں عالمی تعاون بہت کم ہے۔
انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کیلیے عالمی امداد بہت ضروری ہے۔وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے ساتھ تعاون کیلیے عملی اقدامات اٹھائے۔قرآن کہتا ہے جو تم سے پناہ کا طالب ہواسے پناہ دے دیا کرو۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری نے کہاکہ قرآن پاک میں پناہ کے حوالے سے بہت واضح بات کی گئی ہے۔ قرآن پاک نے مہاجرین کو پناہ دینے کے حوالے سے مذہب کی بات نہیں کی۔ پناہ سے پہلے برابری کی بات کی گئی ہے۔انتونیو گوتیریس نے اپنے خطاب کا آغازالسلام علیکم سے جبکہ اختتام شکریہ کے ساتھ کیا۔