رجسٹرڈ پنشنرزکوساڑھے 8 ہزار روپے پینشن ملے گی۔فائل فوٹو
رجسٹرڈ پنشنرزکوساڑھے 8 ہزار روپے پینشن ملے گی۔فائل فوٹو

ای او بی آئی کاریٹائرڈ ملازمیں اور بیوائوں کیلیے بڑا اعلان

پرائیویٹ سیکٹرزمیں کام کرنے والے وہ ملازمین جو ریٹائرڈ ہوچکے ہیں ان کیلیے اورایسے ملازمین جو انتقال کرگئے ہیں ان کی بیوائوں کیلیے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن نے بڑا اعلان کردیا۔

قومی ادارے نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین یا مرحوم ملازمین کی بیوائیں اپنی پنشن کیلیے ای او بی آئی کے رجسٹریشن کارڈاورپرانے یا نئے قومی شناختی کارڈ نمبرکے ذریعہ ای او بی آئی کی ویب سائٹ پرموجود فہرست میں اپنا نام چیک کرسکتے ہیں۔ جو آن لائن نہ چیک کرسکے وہ مذکورہ دستاویزات کے ساتھ اپنی پنشن کیلیے ای او بی آئی کے نزدیکی دفتر سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔

یہ اعلان ان لوگوں کیلیے بڑی نوید ہے جوای او بی آئی حاصل کرنے کی عمرکو پہنچ چکے ہیں لیکن لاعلمی کے باعث آج تک پنشن وصول نہیں کی۔ ایسے ملازمین جن کی وفات ہوگئی ہے ان کی بیوائیں بھی پنشن حاصل کرنے کی حقدارہیں۔

ای او بی آئی کے اس اقدام سے ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین اور بیوائوں کو پنشن کا حق حاصل ہوگا۔ای او بی آئی سے تقریباً 4 لاکھ ریٹائرڈ،معذور ملازمین اور مرحومین کی بیوائیں ماہانہ پنشن حاصل کر رہی ہیں جنہیں پنشن کی مد میں اوسطاً ماہانہ 3 ارب روپے کی خطیر رقم ادا کی جارہی ہے جب کہ حکومت نے جنوری سے کم از کم پنشن 8500 کرنے کا اعلان کیا ہے۔