افغانستان کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اورطالبان کے درمیان ہونے والے مشروط امن معاہدے کا حتمی اعلان اگلے ہفتے ہو گا۔
افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی کا کہنا ہے کہ امریکا طالبان امن معاہدہ مکمل طورپر مشروط ہے، اس امن معاہدے سے افغانستان میں تشدد میں کمی واقع ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کے لیے یہ اچھا موقع ہے کہ وہ دکھا سکیں کہ وہ بھی امن چاہتے ہیں، افغانستان میں امن کا قیام افغان صدر اور حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ترجمان افغان صدر کا کہنا ہے کہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو اور امریکی وزیرِ دفاع مارک ایسپر نے افغان صدر اشرف غنی سےملاقات کی تھی۔