امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ دورہ بھارت کے دوران کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوگا۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق وائٹ ہائوس سے دورہ کیلی فورنیا پر جانے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ بھارت نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔ان کے پاس بھارت کیلیے ایک بڑی ڈیل تھی تاہم اب فی الحال یہ معاہدہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ معاہدہ (امریکی) الیکشن سے پہلے ہوگا یا نہیں،مودی مجھے پسند ہیں تاہم ٹرمپ نے کہا ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیاگیا۔
یاد رہے گزشتہ سال صدرٹرمپ نے بھارت کو ٹیرف کی مد میں حاصل رعائتیں بھی ختم کردی تھیں۔
امریکا میں موجود بھارت نواز انتظامیہ کی کوشش تھی کہ بھارت اور امریکا میں زراعت، صحت اور دیگر شعبوں میں کچھ نمایاں معاہدے ہوجائیں تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔