لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے واہگہ بارڈردھماکہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈر دھماکہ کیس کا فیصلہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج اعجازحمد نے5 سال 3 ماہ بعد سنایا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پرتین مجرمان کو5،5 بار سزائے موت کا حکم جاری کردیا جبکہ عدالت نے مجرمان کو24 بارعمرقید اوردس دس لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا ہے۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پرحسیب اللہ، سعید جان اور حسین اللہ کو5،5 بار سزائے موت،3،3 سو سال قید اورایک، ایک کروڑروپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری کیا۔ عدالت نے ملزم شفیق،غلام حسین اورعظیم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا۔
مقدمے کی سماعت میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 101 گواہوں نے بیانات قلمبند کروائے۔ پیشی کے موقع پرانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
خیال رہے کہ2014ء میں واہگہ بارڈرپرہونے والے بم دھماکہ میں 70 افراد شہید اور107 افراد زخمی ہوئے۔