ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کیلیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔فائل فوٹو
ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کیلیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔فائل فوٹو

سمندری حدود کی خلاف ورزی پر23 بھارتی ماہی گیرگرفتار

پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنیوالے 23 بھارتی ماہی گیروں کو میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے گرفتارکرلیا۔

ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق چار کشتیوں اور23 بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پرگرفتارکیا گیا۔

گزشتہ کئی روز سے بھارتی ماہی گیروں کی جانب سے خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ایم ایس اے کے بحری جہازان کی یہ کوشش ناکام بنائے ہوئے ہیں۔

پی ایم ایس اے کے بحری جہازوں کو اپنی سمندری حدود کی کڑی نگرانی کی ہدایات دی گئی ہیں۔ پکڑے گئے بھارتی ماہی گیروں سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ ان کی درست شناخت اورپاکستان کی حدود میں ان کے داخلے کےارادے کو جانچا جا سکے۔

ابتدائی تفتیش کے بعد ان ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کیلیے پولیس حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔