حامد علی اور صنم ماروی کی شادی 2009 میں ہوئی تھی۔فائل فوٹو
حامد علی اور صنم ماروی کی شادی 2009 میں ہوئی تھی۔فائل فوٹو

فوک گلوکارہ صنم ماروی نے خلع لے لی

معروف فوک گلوکارہ صنم ماروی کا شوہر حامد کے ساتھ ازدواجی سفرختم ہوگیا،عدالت نے خلع کی ڈگری جاری کردی۔

فیملی کورٹ نے گلوکارہ ضنم ماری کی درخواست پر خلع کی ڈگری جاری کرنے کا حکم دیا۔جج ثنا افضل واہلہ کی عدالت میں دوران سماعت صنم ماروی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا اورکہا کہ شوبز انڈسٹری میں شادیاں ٹوٹنے کی بڑی وجہ جھوٹ ہے، اپنے شوہرکے ساتھ مزید رہنا نہیں چاہتی۔

نامور گلوکارہ نے شوہر حامد علی سے علیحدگی کے لیے رواں ماہ کے آغاز میں درخواست دائر کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ حامد علی اور میری شادی 2009 میں ہوئی تھی، ہمارے تین بچے بھی ہیں شادی کے کچھ عرصے بعد شوہرکا رویہ بدل گیا۔

ن کا مزید کہنا تھا کہ شوہر بچوں کے سامنے گالیاں نکالتا اورمارتا پیٹتا ہے، اپنے بچوں کی خاطر شوہرکا ظلم و ستم برادشت کرتی رہی مگر اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔صنم ماروی نے استدعا کی ہے کہ شوہر کے ساتھ مزید گزار ممکن نہیں لہذا عدالت خلع کی ڈگری جاری کرے۔

حامد خان نے تحریری جواب میں الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ صنم ماروی سے کبھی بدتمیزی کی اور نہ ہی کبھی گالی دی ہے ساتھ ہی ساتھ اہلیہ اوربچوں کا خرچ بھی باقاعدگی سے ادا کرتا ہوں۔

صنم ماروی فوک کلام کی جانی مانی گلوکارہ ہیں، ان کی شہرت کو چارچاند کوک اسٹوڈیو کے’لگی بنا رین نہ جاگے کوئی‘ سے لگے۔

یاد رہے کہ 2019 میں بھی دونوں میاں بیوی کے درمیان بہت جھگڑے ہوئے تھے جن کا تذکرہ سوشل میڈیا پر ہوتا رہا،سندھ کے علاقے دادو کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں جنم لینے والی صنم ماروی نے سات برس کی عمر میں ہی گلوگاری شروع کر دی تھی۔

ان کے والد، فقیرغلام رسول، سندھ کے فوک گلوکارتھے تاہم ان کی زندگی بہت مشکلات میں گزری،خیال رہے کہ یہ صنم ماروی کی دوسری شادی تھی، ان کے پہلے شوہرآفتاب احمد کو 2009 میں کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔