وزیراعظم نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چینی اقدامات کی تعریف کی۔فائل فوٹو
وزیراعظم نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چینی اقدامات کی تعریف کی۔فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان کا چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعطم عمران خان نے چینی صدر شی جنگ پنگ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کورونا وائرس پر چینی عوام اور قیادت سے اظہار یکجہتی کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے چینی صدر سے کورونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس کیا۔ وزیراعظم نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چینی اقدامات کی تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور حکومت چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بروقت اور موثر چینی اقدامات کو دنیا بھرنے سراہا ہے۔

دوران گفتگو وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز پر مشتمل فیلڈ اسپتال چین بھیجنے کی پیشکش کردی۔اس موقع پر چینی صدر شی جنگ پنگ نے کہا کہ چین میں مقیم پاکستانی طلبا کا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین میں مقیم پاکستانی طلبا کی حفاظت اور تندرستی کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔چینی صدر نے کہا کہ پاک چین اقصادی شراکت داری کو نئی سطح پرلے کرجائیں گے۔