چیف جسٹس نے ’عوامی نمائندگی‘ کےلیے عدالت آنے والے تحریک انصاف کے ایم پی اے کوبولنے سے روک دیااور کہا یہ اسمبلی نہیں۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیرقانونی تعمیرات کیس کی سماعت ہوئی تو پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی بھی عدالت میں پیش ہوگئے۔
چیف جسٹس نے ان سے استفسار کیا کہ آپ کون ہیں؟فردوس شمیم نقوی نے جواب دیا کہ وہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ہیں اورعوام کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔
چیف جسٹس نے فردوس شمیم نقوی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو حکومت میں ہیں جس پرفردوس شمیم نے کہا ہم وفاقی حکومت میں ہیں ، یہ سندھ حکومت کامعاملہ ہے۔
اس پرجسٹس سجاد علی شاہ نے فردوس نقوی سے کہا کہ یہ منصوبہ بھی تو وفاقی حکومت کا ہے،آپ اپنے خلاف خود رونے آئے ہیں؟چیف جسٹس نے کہایہ اسمبلی نہیں ،آپ ان سے ملاقات کرکے معلومات لے لیں۔ جبکہ چیف جسٹس گلزاراحمد نے فردوس شمیم نقوی کومزید بولنے سے بھی روک دیا۔