اجلاس میں لانگ مارچ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔فائل فوٹو
اجلاس میں لانگ مارچ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔فائل فوٹو

اگر ابھی الیکشن ہوں تو ن لیگ جیتے گی۔سروے رپورٹ

پاکستان میں اگرابھی الیکشن ہوں تو سب سے زیادہ ووٹ مسلم لیگ ن کے حصے میں آئیں گے،روشن پاکستان کی جانب سے کیے گئے ایک سروے کے مطابق اس وقت ن لیگ سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق2018کے عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی میں نشستیں جیتنے کے حوالے سے کیے جانے والے جائزوں میں مسلم لیگ ن تحریک انصاف سے آگے دکھائی دے رہی ہے۔ اور وہ الیکشن میں 106نشستیں حاصل کرسکتی ہے۔

روشن پاکستان نے 2022 کے عام انتخابات کے حوالے سے ایک سروے کرایا ہے جس کے بعد پیش گوئی کی گئی ہے کہ ن لیگ عام الیکشن میں باقی جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ سروے کے بعد پیش گوئی کی گئی ہے کہ الیکشن 2022میں تحریک انصاف 76،پیپلز پارٹی53جے یو آئی ف 13اور ایم کیوایم 10 نشستیں حاصل کرے گی۔

سروے رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن گزشتہ برس کیے گئے ایک سروے میں بھی تحریک انصاف پر بھاری پڑتی دکھائی دی تھی اور تب اس کو سروے میں پی ٹی آئی سے انیس نشستیں زیادہ ملی تھیں تاہم اس بار ن لیگ کی مقبولیت میں زیادہ اضافہ دکھائی دے رہا ہے کیونکہ اس سروے میں ن لیگ کو پی ٹی آئی 34نشستیں زیادہ ملی ہیں۔

 

روشن پاکستان کے مطابق نشستوں کے حوالے سے پیشگوئی ووٹنگ کے حوالے سے موجودہ تاثرات اور خیالات کو سامنے رکھنے کے بعد کئے گئے جائزوں کی بنیاد پر کی گئی ہے۔