زلزلے سے 43 سے زائد دیہات سے رابطہ منقطع ہو گیا،فائل فوٹو
زلزلے سے 43 سے زائد دیہات سے رابطہ منقطع ہو گیا،فائل فوٹو

ترکی میں زلزلہ۔43 دیہات متاثر،8افرادجاں بحق

ایران اورترکی کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلے سے ترکی کے43 دیہات متاثر ہوئے،زلزلے سے گھرگرنے سے 8 افرادجاں بحق اور5 زخمی ہو گئے جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق ایران اورترکی کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ،ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 7 جبکہ اس کا مرکز6 اعشاریہ 4 کلومیٹرکی گہرائی میں تھا۔

زلزلے سے 43 سے زائد دیہات سے رابطہ منقطع ہو گیا،ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ہیں،زلزلے سے 7 افراجاں بحق اور5 زخمی ہو گئے۔

ترکی کے وزیرداخلہ سلیمان سویلوکے مطابق مرنے والوں میں تین بچے بچے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ تقریبا 1،066  مکانات گرگئے۔

سیلو نے بتایا کہ ڈیزاسٹراینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے امدادی کام شروع کردیا ہے،متاثرہ افراد کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔

ایک ایرانی عہدیدارنے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایاکہ ہماری امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں روانہ کردی گئی ہیں ابھی تک ہمارے پاس اس علاقے میں کسی قسم کے نقصان یا ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں۔