بھارتی نیوی کا جنگی طیارہ ”مگ 29“ گوا میں گرکر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نیوی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح تقریبا ساڑھے دس بجے مگ 29 نے معمول کے مطابق تربیتی پرواز بھری لیکن کچھ ہی دیر کے بد گوا کے قریب گرکرتباہ ہو گیا تاہم پائلٹ بر وقت طیارے سے کود گیا جس کے باعث وہ محفوظ رہا اور اسے ریسکیو کرلیا گیاہے ۔
بھارتی نیوی کے ترجمان کا کہناتھا کہ طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کیلیے تحقیقات کا آغازکردیا گیاہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت نے روس سے 45 مگ طیارے خریدے تھے جن میں سے 16 طیارے 2004 میں جبکہ باقی 29 طیارے 2010 میں بھارت کے حوالے کیے گئے تھے۔