وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کونسی پراسراربیماری ہے جوبرطانوی ڈاکٹرتشخیص نہیں کرپارہے ہیں۔ نوازشریف کی بیماری کانام اقتدارسے دوری ہے۔جب عوام ان کومستردکردیں توبیمارپڑجاتے ہیں۔اقتدارسے جڑی بیماری لاعلاج ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف جب اقتدار سے ہٹتے ہیں تو بیمار پڑجاتے ہیں میڈیا کی اسکرینیں نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کیلیے ترس گئی ہیں
مشیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہاکہ شہبازشریف کااپوزیشن لیڈرکےچیمبر کی طرح اوپروالا چیمبر بھی خالی ہے,لاہور کےشہری اپنے اربوں روپےکے فنڈز کا حساب مانگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راناثنااللہ کہتے ہیں کہ نوازشریف کاآپریشن ہونے جارہاہے،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداداب کتنی ہے؟۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہبازشریف کوچاہیے اب واپس تشریف لے آئیں، مسلم لیگ(ن)میں قیادت کاقحط پڑاہواہے، عوام کے دردمیں نڈھال اب نظرنہیں آتے،ان کوعوام کانہیں اپنے کاروبارکادردہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قبضہ مافیاکاکارکنوں کی طاقت سے لاہورسے صفایاکریں گے۔
فردوس نے کہا کہ آج کشمیرکی بیٹیوں کوسلام پیش کرنے کادن ہے۔کشمیریوں کوبے یارومددگارنہیں چھوڑیں گے۔آج کا دن بھارتی جارحیت کی بھرپور مذمت کا دن ہے.
فردوس نے بلاول کے بیان کے حوالے سے کہا کہ آپ کے اورابوجان کے بیانیے میں واضح فرق ہے،پی ٹی آئی کی مضبوط عمارت ملک کو مضبوط کرے گی عمران خان ہی عوام کو منہگائی سے نجات دلائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہر شخصیت کو اس کاجائز پروٹوکول ملنا اس کا حق ہے،اس کاعہدے کے حساب سے جو پروٹوکول بنتا ہےوہ اس کاحق ہے،جو بھی معاملہ ہوا اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔
وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہاکہ درباربابافریدسےمتعلق واقعےکی مکمل تحقیقات کرکےمیڈیاکوبریف کرونگی۔