اسلام آبادہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر وکلا اور نیب سے کل دلائل طلب کرلیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ میں شاہد خاقان اوراحسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،دوران سماعت نیب نے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ ایک دن کا التوادیاجائے، اسپیشل پراسیکیوٹر کل دلائل دینگے ،ہم نے التوا کیلیے درخواست بھی دائر کررکھی ہے۔
وکیل احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں بھی پتہ چل جاتا توہم چاردن تیاری نہ کرتے ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ آج دلائل دینا چاہتے ہیں تو دیدیں نیب کل دیدے گا۔
وکیل احسن اقبال نے کہا کہ نیب نوازشریف کیس کو سب سے بڑا کیس قراردیتا ہے ،نوازشریف کے تو نیب نے وارنٹ جاری نہیں کیے تھے ،نوازشریف کو بیرون ملک اہلیہ کی تیمارداری کی اجازت ملتی رہی۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ واضح کرچکے ہیں کہ وارنٹ گرفتاری کن حالات میں جاری ہو سکتے ہیں ،عدالت نے شاہد خاقان عباسی اوراحسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی کردی ،عدالت نے شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال اور نیب سے کل دلائل طلب کرلیے۔