مشرف نے سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی تھی۔فائل فوٹو
مشرف نے سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی تھی۔فائل فوٹو

پرویز مشرف کی اپیل اعتراضات سمیت مقررکرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل اعتراضات سمیت مقررکرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں رجسٹراراعتراضات کیخلاف پرویز مشرف کی چیمبر اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس عمرعطابندیال نے رجسٹراراعتراضات کیخلاف اپیل پرسماعت کی،جسٹس عمرعطابندیال نے پرویز مشرف کی اپیل اعتراضات سمیت عدالت میں مقررکرنے کا حکم دیدیا.

جسٹس عمرعطابندیال نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ 3 رکنی بنچ اعتراضات پرفیصلہ کرے گا۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی تھی۔