مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرانے کیلیے نئی درخواست دائر کی تھی۔فائل فوٹو
محمد زبیر میرے ترجمان رہیں گے۔فائل فوٹو

مریم نوازکی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پراٹارنی جنرل طلب

لاہورہائیکورٹ نے مریم نوازکی ملک سے باہر جانے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست پراٹارنی جنرل کو طلب کرلیا،جسٹس علی باقر نجفی نے کہاکہ ہم اس کیس میں اٹارنی جنرل کو سننا چاہتے ہیں۔

لاہورہائیکورٹ میں مریم نواز کی ملک سے باہر جانے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ پنجاب حکومت نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کو مستردکردیا ہے،اگرضمانت میں توسیع نہیں ہوتی تو مریم کیسے جا سکتی ہیں ،وکیل مریم نوازنے کہاکہ مریم نواز آزادشہری ہیں ہم چاہتے ہیں ان کی سفری پابندیوں پر فیصلہ چاہتے ہیں۔

عدالت نے کہاکہ اس معاملے اٹارنی جنرل کو سننے چاہتے ہیں ،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل سے پوچھ کربتائیں کب آسکتے ہیں،عدالت نے اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا۔