کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو
کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔فائل فوٹو

کرونا وائرس۔ سندھ میں3دن کے لیے اسکول بند

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک اسپتال کرونا وائرس کے متاثرین کے لیے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کل شام نجی اسپتال میں کرونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا، متاثرہ شخص کےاہلخانہ کو قرنطینہ میں رکھا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران سےآنے والے 1500 افراد کا ڈیٹا جمع کرلیا ہے جب کہ ایران سے آنے والے لوگوں کو کہیں گے کہ اپنے گھروں میں رہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں3 دن کے لیے اسکول بند کردیے ہیں اب اسکول پیر کر کھلیں گے جب کہ کمشنرآفس میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے، ماسک کی کمی پورا کرنے کے لیے ویئر ہاؤسز سے رابطہ کریں گے اور ماسک کی اصل قیمت پر فروخت کو یقینی بنائیں گے جب کہ مہنگا ماسک بیچنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک اسپتال کرونا وائرس کے متاثرین کے لیے مختص کررہے ہیں، کرونا سے متعلق اسپتال میں آلات و ڈاکٹرز اسپیشل ہوں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کرونا وائرس سے متعلق ایک بھی میٹنگ میں نہیں بلایا، وفاقی حکومت پارٹی بنیادوں پر نہیں بلکہ قومی معاملہ سمجھ کر سوچے تاہم اگر وفاقی حکومت کو کوئی مدد درکار ہے تو ہم مدد کے لیے تیار ہیں۔