ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے عمرہ اورزائرین کی فلائٹس منسوخی کا نہیں بتایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امورنے کہاہے کہ سعودی حکومت نے عمرہ اور زائرین کی فلائٹس منسوخی کا نہیں بتایا،فلائٹس منسوخ ہونے کا کوئی علم نہیں ،ترجمان کا مزید کہناہے کہ باضابطہ طورپربتایا گیا تو آئندہ کی حکمت عملی بنائیں گے،فی الوقت عمرہ اور زائرین کے ویزے منسوخ نہیں کیے گئے۔