مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔فائل فوٹو
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔فائل فوٹو

نئے ڈی جی آئی ایس پی آر تھوڑی دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخارآج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخارآج سہ پہر تین بجے آج اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں میجر جنرل بابرافتخار 27فروری اورمقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربریفنگ دیں گے۔

خیال رہے پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑجواب کاایک سال مکمل ہوگیا ہے ، آج کے دن ایک سال قبل پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دلیری اورشجاعت کی نئی تاریخ رقم کی ۔

27 فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغازلائن آف کنٹرول کے پار6 بھارتی فوجی ٹارگٹس کا نشانہ بنانے سے شروع ہوا ۔جس پر بھارت کی طرف سے مگ 21، ایس یو 30اور میراج 2000 بھجوائے گئے،جن میں سے 2طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شکار بنے۔

بھارتی مگ 21طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا، جبکہ بھارتی ایس یو 30طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں اس کا پائلٹ بھی مارا گیا۔