پاکستان ایوی ایشن کی جانب سے پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔
کے مطابق پاکستان ایوی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اوراس کے ہمسائیہ ملک ایران کے درمیان براہ راست پرواوزوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور یہ پابندی تاحکم ثانی لاگو رہے گی۔
ترجمان کے مطابق پابندی کا طلاق آج یعنی 27 اور 28 فروری کی درمیانی شب سے ہوگا۔ لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے تمام حصوں سے ایران جانے والی تمام پروازیں تاحکم ثانی بند رہیں گی۔
واضح رہے کہ ایران میں کرونا وائرس کے کیسز تیزی سے سامنے آرہے ہیں جبکہ ایران سے آئے ایک شخص کی وجہ سے ہی پاکستان میں کرونا وائرس کاپہلا کیس سامنے آیا۔