مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔فائل فوٹو
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔فائل فوٹو

آج کا دن بھارتی جارحیت کے خلاف عزم کا دن ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابرافتخارنے اپنی پہلی ٹویٹ کردی۔ انہوں نے کہا آج کا دن بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے عزم کا دن ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہاہے کہ ”27 فروری کادن جارحیت کیخلاف پاک فوج کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔اس دن دیے گئے ہمارے ردعمل نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کیخلاف دشمن کی جانب سے مہم جوئی کی کوئی بھی ناپاک کوشش ہمیشہ شکست سے دوچار ہوگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ دشمن ہمارے جراتمندانہ جواب سے ہمیشہ حیران ہوتے رہیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آ رنے اپنے ٹویٹ میں سرپرائز ڈے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔