وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ بجلی چوری کا خمیازہ غریب عوام کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ، بڑے بجلی چوروں کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے،سیاسی مفاد کو بالائے طاق رکھ کر غریب کا تحفظ کریں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں توانائی کے شعبے میں عوامی ریلیف کیلیے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیاگیا،بجلی کی قیمتیں کم کرنے اورچوری کی روک تھام سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی ۔
وزیراعظم کو بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ سابقہ دور حکومت میں بجلی چوری کرنے والوں سے رعایت برتی گئی ،کریک ڈاﺅن جاری ہے ہزاروں افراد کیخلاف مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بجلی چوری کا خمیازہ غریب عوام کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بڑے بجلی چوروں کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے ،سیاسی مفاد کو بالائے طاق رکھ کرغریب کا تحفظ کریں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاسی نقصان برداشت کر سکتے ہیں،غریب کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں ،بڑے بجلی چوروں پر ہاتھ ڈالیں گے تو بجلی سستی کرنے کا موقع ملے گا،یقینی بنایاجائے کہ بجلی چوری کی قیمت غریب عوام کو نہ دینی پڑے۔