دفاتر میں کمپیوٹر پر کام کرنے والے افراد دستانوں کا استعمال کریں۔فائل فوٹو
دفاتر میں کمپیوٹر پر کام کرنے والے افراد دستانوں کا استعمال کریں۔فائل فوٹو

کرونا وائرس۔سرکاری ملازمین پربائیو میٹرک حاضری لگانے۔گلے ملنے پرپابندی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے نوٹس جاری کیا ہے جس میں تمام شہری اداروں میں بائیو میٹرک حاضری لگانے اورایک دوسرے سے گلے ملنے پر پابندی عائد کردی۔

ضلعی انتظامیہ نے شہری اداروں کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں شہریوں کو کرونا وائرس سے بچنے کے لیے اقداما ت کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

جاری کردہ مسودے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ہجوم والی جگہ پر شہری کوشش کریں کہ ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملائیں،جس شخص کو کھانسی ہو اس سے 2 میٹرکے فاصلے پررہا جائے اوراس کے علاوہ دفاتر میں کمپیوٹرپرکام کرنے والے افراد دستانوں کا استعمال کریں کیونکہ یہ وائرس ہوا کے ذریعے ہی منتقل ہوتا ہے۔

نوٹس میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے گلے ملنے سے بھی اجتناب کریں کیو نکہ یہ ایک خطرناک وائرس ہے جوایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔