شہباز شریف والے کیس میں 14 ملزمان پہلے ہی ای سی ایل پر، خاندان کے 5 افراد کیس میں مفرور ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
شہباز شریف والے کیس میں 14 ملزمان پہلے ہی ای سی ایل پر، خاندان کے 5 افراد کیس میں مفرور ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

فضل الرحمن کو قابو کرنے کا تعویز میرے پاس ہے۔شیخ رشید

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو قابو کرنے کا تعویز بھی میرے ہی پاس ہے، وہ مایوس ہو کرمیرے پاس آئیں گے۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے میری دل سے صلح ہے، جس سے سارے جلتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کورونا وائرس سے گھبرانے کےضرورت نہیں۔ ماسک کے لیے بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ماسک وہ پہنے جو بیمار ہو۔کورونا وائرس کے مسئلے سے بھی نکل آئیں گے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم عمران خان کو مہنگائی اور بے روزگاری کا احساس ہے۔ مہنگائی سے سب سے زیادہ عام آدمی متاثر ہوا ہے۔ حکومت نے عام آدمی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں۔ دلی میں مسلمانوں کے ساتھ جو ہوا امریکہ اس کا نوٹس لے۔ بھارت میں 3 دن میں 40 مسلمان شہید ہوئے ہیں۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ 10 مئی سے پہلے پاکستان ریلوے میں انقلاب آئے گا۔

خیال رہے کہ شیخ رشید کے دور وزارت میں ٹرینوں کے حادثات اور پٹری سے اترنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔