اپوزیشن جماعتوں نے ایک بار پھر بلوچستان اسمبلی سے ریلی نکال کروزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبے میں امن وامان کی موجودہ صورت حال، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے بلوچستان اسمبلی سے ریلی نکالی اور سی ایم ہاؤس کے سامنے دھرنے پر بیٹھ گئے۔
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے موجودہ حکومت پر الزامات لگائے جا رہے ہیں کہ وہ صوبے میں امن وامان قائم کرنے، بے روزگاری کے خاتمے اوراپوزیشن کے حلقوں میں بے جا مداخلت کر رہے ہیں جو کہ ان کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
اپوزیشن اراکین نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے تقریباً ڈھائی گھنٹے احتجاج کیا اس باران سے ملنے حکومتی اراکین میں سے کوئی نہیں آیا جس کے بعد دھرنا ختم کرکے اپوزیشن اراکین واپس بلوچستان اسمبلی لوٹ آئے تاہم اعلان کیا کہ 19 مارچ کو عوامی مارچ کیا جائے گا۔