سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے نیب نوٹسزکولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،درخواست میں چیئرمین نیب اورڈی جی نیب سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ نیب کی جانب سے تحقیقات کیلیے خلاف قانون طلب کیاگیاہے،انسداد منشیات اورنیب دونوں ادارے وفاق کے زیرسایہ ہیں،نیب انہی اثاثوں کی تحقیقات کررہاہے جواے این ایف عدالت نے منجمدکررکھے ہیں،ایک وقت میں دونوں وفاقی ادارے کیسے تحقیقات کر سکتے ہیں ۔
درخواست میں کہاگیا ہے کہ انسداد منشیات عدالت نے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے رکھا ہے تفصیلات کیسے اکٹھی کریں، نیب نے اپنے دائرہ اختیارسے تجاوزکرکے شامل تفتیش کیا ہے، درخواست میںاستدعا کی گئی ہے کہ عدالت نیب کی جانب سے طلبی کال اپ نوٹسزکو کالعدم قرار دے۔
رانا ثنااللہ نے اپنے وکیل امجد پرویزاورطاہرنصراللہ کے ذریعے درخواست دائرکی،جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں بنچ درخواست پرکل سماعت کرے گا۔