ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔فائل فوٹو

چیمپئن کو کوئی ہرا نہیں سکتا۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ زندگی مقابلے کا نام ہے،اسپورٹس مقابلہ کرنا سکھاتی ہے، چیمپئن وہ ہوتا ہے جو ہارنے سے سیکھتا ہے،انسان تب ہارتا ہے جب وہ ہار مان جائے،ان کاکہناتھا کہ چیمپئن کو ہار ہرا نہیں سکتی،چیمپئن ہارنے پر سوچتا ہے کہ کیا غلطی کی،چیمپئن اپنی غلطی کو دورکرتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں انڈر21گیمز کی تقریب میں شریک ہوئے،وزیراعظم عمران خان تقریب کے مہمان خصوصی ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے وزیراعظم عمران خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی،گورنراوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواسمیت صوبائی وزرا تقریب میں شریک ہوئے،سپورٹس کمپلیکس میں انڈر21گیمزکے آغاز پر آتشبازی کا شاندارمظاہرہ کیا گیا،وزیراعظم عمران خان نے کھیلوں کے مقابلوں کا باقاعدہ آغاز کیا۔

وزیراعظم نے انڈرگیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو انڈر21گیمز کے انعقاد کی مبارکباد دیتا ہوں،امید ہے ان مقابلوں سے پاکستان کا ٹیلنٹ ابھرے گا،انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو سپورٹس کی اہمیت بتاناچاہتاہوں،اسپورٹس کا فائدہ انسان کی صحت پر ہوتا ہے، زندگی مقابلے کا نام ہے،سپورٹس مقابلہ کرنا سکھاتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ چیمپئن وہ ہوتا ہے جو ہارنے سے سیکھتا ہے،انسان تب ہارتا ہے جب وہ ہار مان جائے،چیمپئن کو ہار ہرا نہیں سکتی،چیمپئن ہارنے پر سوچتا ہے کہ کیا غلطی کی،چیمپئن اپنی غلطی کو دور کرتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ چیمپئن مقابلہ کرنے کےلیے دوبارہ کھڑا ہوتا ہے، میں کھلاڑی نہ ہوتا تو22سال پہلے شکست تسلیم کرچکا ہوتا،مشکل وقت کا مقابلہ کرنا نہ سیکھتاتو حالات کا مقابلہ نہ کرپاتا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زندگی اونچ نیچ کا نام ہے،جو اوپر پہنچتا ہے گھبراتا نہیں،ملک کو اٹھانے کےلیے سیاست میں آئیں گے تو بھی مقابلہ ہوگا،چیمپئن جب ہارتا ہے تو اس کا سرجھکتا نہیں۔