ملک میں کرونا وائرس پنجے گاؑڑنے لگا،مزید 9 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد17 ہوگئی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے کل 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کرونا وائرس کے 5 مریضوں نے شام براستہ دوہا سے کراچی سفر کیا۔
کرونا وائرس کے3 مریضوں نے لندن سے دبئی کے راستے کراچی کا سفرکیا تھا جبکہ ضلع شرقی کے رہائشی 53 سالہ متاثرہ شخص نے حال ہی میں شام اورقطرکا سفرکیا۔
متاثرہ افراد کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، کرونا وائرس سے متاثرہ افراد سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کو تلاش کیا جارہا ہے جبکہ جن افراد کا پتا لگایا جاچکا ہے انھیں قرنطینہ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
کراچی میں مجموعی طور پراب تک کرونا وائرس کے کل 13 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے ایک شخص کو صحت یاب ہونے کے باعث اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے اور12 مریض زیرعلاج ہیں، مجموعی طورپرملک بھرمیں کرونا وائرس کے 17 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔